: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد ۔26مئی (اعتماد نیوز) ملک کے نامزد وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں بی جے پی کے کئی سینئر لیڈروں کو جگہ دی گئی۔ چنانچہ آج مودی کی جانب سے صدر جمہوریہ کو بھیجے گئے 34رکنی کابینہ کی فہرست میں بی جے پی کے صدر راج ناتھ سنگھ کو وزیر داخلہ ‘ ارون جیٹلی کو محکمہ فینانس ‘ سشما سواراج
کو وزارت خارجہ ‘ وینکیا نائیڈو کو محکمہ ریلوے ‘ دہلی کے لیڈر و رکن پارلیمنٹ ہرش وردھن کو وزارت صحت‘ روی شنکر پرساد کو محکمہ اطلاعات و نشریات دیا جا رہا ہے۔ اسکے علاوہ ذرائع کے مطابق تلگو دیشم لیڈر اشوک گجا پتی راجو کو بھی مودی کی کابینہ میں جگہ دی گئی۔45ارکان میں سے 24کابینہ میں اور 11مملکتی وزرا اور 10ارکان آزاد وزیر کی حیثیت سے آج حلف لینگے۔